کراچی کے صارفین پر ایک اور بجلی بم گرادیا گیا، بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ایف پی اے کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: بجلی بلوں سے ہمیشہ کیلئے نجات مریم نواز نے ایک بڑی خوشخبری سنادی
صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بجلی بلوں میں کی جائے گی ۔نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ قیمتوں کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل کے سوا تمام صارفین پرہوگا ۔