کل اسلام آباد میں جلسہ، ناانصافیوں کا جواب دینا ہو گا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

کل اسلام آباد میں جلسہ، ناانصافیوں کا جواب دینا ہو گا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں( کل) 22اگست کو ہو نیوالے جلسے کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا ، کئی گھنٹے طویل اجلاس میں ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں تمام ڈویژن کے قائدین شریک ہوئے ، وزیر اعلیٰ کے پی کےنے ہر ریجن کے نمائندوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ، سردار علی امین گنڈا پور نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے جلسے میں ہر صورت جا ئیں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ ہر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر رہنماء زیادہ سے زیادہ ورکرز کو نکا لیں ۔ انہوں نے کہا بھرپور مشینری ساتھ جلسہ گاہ کی طرف جائیں گے اور اس کے علاوہ کرین، ٹریکٹر، آنسو گیس سے بچاؤ کیلئے ماسک ساتھ لے کر جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا حکومت پر بڑا الزام عائد کردیا

اپنے ساتھ تیار سٹیج، ساؤنڈ سسٹم اور دیگر چیزیں بھی ہوں گی ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا جواب دینے کا وقت آ ن پہنچا ہے ، انہوں نےیہ بھی کہا کہ ہر نمائند ہ ورکرز کے لئے گاڑیوں کا بندوست کرے گا ، ا ن کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس ایف نوجوانوں کے لیے گاڑیوں و دیگر انتظامات پارٹی کرے گی، تمام ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ صوابی کے مقام پر جمع ہو جائیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *