سیالکوٹ میں زمین تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں سگنال میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک خاندان کے 4افراد سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ لیاقت بازار میں دھماکہ، 1 شہید 6 شدید زخمی
پولیس کے مطابق 42 سالہ محمد جاوید اپنی بیوی 39 سالہ رقیہ اور بیٹیوں 15 سالہ فاطمہ اور 26 سالہ ارم سمیت کھیتوں میں موجود تھے کہ مبینہ ملزمان اعجاز اور محمد شہزاد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جاوید،رقیہ، ارم، فاطمہ موقع پر جاں بحق ہوگئے،52سالہ رشیدہ نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس پر بھی فائرنگ کر دی،زخمی رشیدہ بی بی کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی جاں بحق ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ تنازعہ زمین اور سابق مقدمہ بازی ہے۔