آزادی کا جشن منانے روپوش ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر لاہور میں نمودار ہوئے پھر اچانک رات کے اندھیرے میں غائب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں تیرہ اگست کی رات کو آزادی کا جشن منانے کا اعلان کیا گیاتھا۔ رہنما تحریک انصاف حماد اظہر 9 مئی 2023کے بعد سے روپوش ہیں اور وہ گزشتہ رات جشنِ آزادی کے جشن میں لاہور میں دکھائی دیئے۔ آخری بار حماد اظہر کو صوابی جلسہ میں دیکھا گیا جہاں انھوں نے تقریر کی۔ تیرہ اگست کی رات کو وہ ریلی کے دوران شوکت بسرا کے پیچھے بائیک پربیٹھے تھے۔ ہاتھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا لئے نعرے لگاتے رہے۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پولیس کو وہ چکما دیتے رہے۔ متعدد بار انکو گرفتار بھی کرنے کی کوشش کی گئی۔ زرائع کا کہناہے کہ بانی تحریک انصاف جب حقیقی آزادی کی فائنل کال دینگے تو جو پی ٹی آئی رہنما تحریک کو لیڈ کرینگے ان میں حماد اظہر بھی شامل ہونگے۔