بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کو سوچنا چاہیے کہ قوم کیا فیصلہ کر رہی ہے،کدھر کھڑی ہےاور فوج کہاں کھڑی ہے ؟
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت میں ایسا فاصلہ کبھی نہیں دیکھا فوج سارے پاکستان کی ہے اور آرمی چیف کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ، عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے آمنے سامنے کر دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں نواز شریف موجودہ حالات میں کسی چھوٹے سے گراؤنڈ میں بھی جلسہ کر کے دکھائیں۔ پانی پی ٹی ائی عمران خان نے سٹریٹ موومنٹ کے لیے پارٹی کو تیار رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حالات بنگلہ دیش سے زیادہ برے ہیں بانی پی ٹی ائی نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے حالات کا موازنہ کر تے ہوئے کہا کہ حسینہ واجد نے ارمی چیف،چیف جسٹس اور پولیس چیفس اپنے لگائےہوئےتھے اور حسینہ واجد نے جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کو دیوار سے لگایا تھا اور یہ ساری چیزیں پاکستان میں بھی ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نو مئی کے نام پر ہماری پارٹی پر کریک ڈاؤن کیا گیا
یہ بھی پڑھیں: سابق نگراں وزیر محمد علی بھی وفاقی کابینہ کی ٹیم کا حصہ بن گئے
ہماری ادھی لیڈرشپ کو پکڑ کے جیل میں ڈالا گیا ادھی لیڈرشپ انڈر گراؤنڈ ہو گئی،باقیوں کو ویگو ڈالا کے ذریعے پارٹی چھڑوا دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کو عوام نے ان کا ساراپلان ناکام کر دیا اور بنگلہ دیش میں طلباء نے خوف کا بت توڑ ڈالا اور بنگلہ دیش میں جب لوگ باہر نکلے تو فوج نے اپنی عوام پر گولی چلانے سے انکار کر دیا حسینہ واجد نے طالب علموں پر جو ظلم کیا وہ بیک فائر ہو گیا۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے حالات مختلف نہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کو ظلم کے باوجود ہماری پارٹی جیتی اور آج پی ٹی ائی کے ساتھ 90 فیصد عوام ہے ۔ خالدہ ضیاء کے ساتھ وہ عوام نہیں ہے جو پی ٹی ائی کے ساتھ پاکستان میں ہے، بانی ہی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے الیکشن میں بڑا فراڈ کیا ہے اپ ان کو خدشہ ہے حلقےکھلیں گے تو ان کی ساری چوری اوپن ہو جائے گی اور یہ اسی لیے ٹریبونلز میں اپنے ججز کو بٹھانا چاہتے ہیں ۔ ان کو معلوم ہو گیا ہے اتنا بڑا فراڈ کور نہیں ہو سکتا ، راولپنڈی کے سابق کمشنر نے کہا 70،70 ہزار سے جیتنے والوں کو ہروایا گیاہے اور اس کیساتھ ساتھ الیکشن مانیٹر کرنے والے ادارے پتن نے بھئ نشاندہی کی ہے کہا نواز شریف کے حلقہ میں 74 ہزار ووٹ ڈالے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکنوکریٹ حکومت 20 ستمبر تک اقتدار سنبھال سکتی ہے، شیخ رشید کا دعوی
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دے رہےپہلے انہوں نے دو صوبوں میں الیکشن نہ کروا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درامد نہ کر کے دوبارہ آئن شکنی کی جا رہی ہے ، میں نے کبھی پارٹی کو سٹریٹ مومنٹ کا نہیں کہا نو مئی سے قبل بھی پرامن احتجاج کی کال تھی ، اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگا ہوں۔ نو مئی کو انہوں نے خودآگ لگائی ہے، اور اس حوالے سے ائی ایس ائی نے فوٹیج چھپا رکھی ہے ۔میں سمجھ رہا تھا ملکی معیشت خراب ہے احتجاج نہیں کرنا چاہیے موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت کو قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے تاکہ دوبارہ قاضی فائزعیسی کو چیف جسٹس تعینات کر سکے۔قوم انتظار کر رہی ہے لاوا پک چکا ہے صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے سب تباہ ہو جائے گا یہ جو مرضی کر لیں پاکستانی فوج عوام پر گولی نہیں چلائے گی، میں کال دینے لگا ہوں لاوا پکا ہوا ہے لوگ تیار ہیں میں ان کو خبردارکر رہا ہوں خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے،اب لوگ جیلوں میں جانے اور جان دینے کو تیار ہیں، اپ نے پاکستانی معیشت کو تباہ کر دیا اور سپریم کورٹ پہ بھی اب حملے کر رہے ہیں ۔اگر اپ پاکستان میں آئین توڑیں گے تو نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو بڑی وارننگ دیدی
یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس لیے نہیں مان رہا ہے کیونکہ قاضی فائض عیسی کو مزید بٹھانا چاہتے ہیں
صحافی کے سوال کہ شیخ حسینہ واجد نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں میری حکومت امریکہ نے ختم کی اپ نے بھی اپنی حکومت گرانے کا امریکہ پہ لگایا تھا،عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس سائفر کی شکل میں امریکہ کے خلاف ایف آئی ار موجود ہے مجھے نہیں پتہ حسینہ واجد کے پاس کیا معلومات ہیں۔ اپ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ٹریبونلز میں یہ اپنے جج بٹھانا چاہتے ہیں،لاہور اور اسلام اباد کے حلقوں کا حوالہ دیتے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے خلاف دائر ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر ہائی کورٹ سے سٹے حاصل کر رکھا ہے، جس پر عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فراڈ کیا ہے ہم اس سے امید کریں کہ وہ انصاف دیں گے جب اپ کو ایمپائر پر شک ہوتو انصاف کس سے مانگیں ہم نے اس لیے اسٹے حاصل کر رکھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی پی رہنما منظور وسان کی بانی تحریک انصاف عمران خان بارے اہم پیشگوئی سامنے آگئی
صحافی نے سوال کیا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ آیا ہے تفصیلی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے سپریم کورٹ کے سینیئر جج نے بھی کہہ دیا ہے کہ اس فیصلے پر عمل ہونا ہے تو اپ کیوں سٹریٹ موومنٹ کا اعلان کر رہے ہیں ، جس پر عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو روکنے کے لیے انہوں نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی ہے اور اب یہ آئین میں بھی ترمیم کرکےدو تہائی اکثریت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ آپ اور فوج کے کسی آفیسرکے درمیان رابطے ہیں کیا اسٹیبلشمنٹ سے آپکا رابطہ ہے ۔ عمران خان نے جواب دیا کہ ان کو جب معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو ان کی کانپیں ٹانک جاتی ہے،حالانکہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاستدانوں سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے،پی ٹی ائی مذاکرات نہیں کرے گی۔ اگر ہم سیاست دانوں سے مذاکرات کریں گے تو اس کا مطلب ہے ہم نے موجودہ حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے چار صوبائی وزراء کو کرپشن شکایات پر ہٹائے جانے کا امکان
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے جو لوگ پس پردہ مذاکرات کر رہے ہیں خبر ہے کہ اپ نے جو ڈیمانڈز رکھی ہیں وہ ریجیکٹ ہو گئی ہیں جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ہمارے مطالبات ریجیکٹ کرنے ہیں تو ریجیکٹ کر دیں میں بات ملک کے لیے کرنا چاہتا تھاپی ٹی ائی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے اپ نے بات نہیں کرنی نہ کریں مجھے بھی کوئی جلدی نہیں ہے۔