جیولن تھروور ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر پورا ملک جہاں خوشی منا رہا ہے وہیں پڑوسی سے بھی ارشد ندیم کیلئے جذباتی پیغام آگیا۔
جیولن تھرو مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے بھارتی مدمقابل نیرج چوپڑا کی والدہ کا اپنے بیٹے کے سلور میڈل اور ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر کہنا تھا کہ ’’ہم بہت خوش ہیں، ہمیں تو سلور بھی گولڈ جیسا ہی لگ رہا ہے، جس کو گولڈ ملا ہے، وہ بھی ہمارا لڑکا ہے۔ محنت کرتے ہیں سب۔ ہم بہت خوش ہیں‘‘
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے ارشد ندیم کولاکھوں روپے انعامی رقم دینےکا اعلان کردیا
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ فخر پاکستان ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس کی تاریخ بدل دی اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ارشد ندیم اولمپکس میں انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ۔ دفاعی چیمپئن بھارتی نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ 32 سال بعد پاکستان کی اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا، پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992 کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا۔