آج اسلام آبادجلسے کی تاریخ کااعلان کرونگا،دیکھتا ہوں کون روکتاہے؟علی امین گنڈا پور

آج اسلام آبادجلسے کی تاریخ کااعلان کرونگا،دیکھتا ہوں کون روکتاہے؟علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ ضرور کروں گا ، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے کا صوابی میں جلسہ گاہ کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میںجلسے کی تاریخ کا اعلان کروں گا ، دیکھتا ہوں کون جلسہ کرنے سے روکتا ہے؟ ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ تاریخی ہوگا:حماد اظہر

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہمارا دارالحکومت ہے ، وہاں جلسہ کریں گے اور پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنا رویہ درست کرے ۔

یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر گوہر کا شیر افضل معاملے سے متعلق اہم بیان آگیا

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ججز اور عدالتیں بھی کہہ رہی ہیں کہ ان پر پریشر ہے، وہ بتائیں پریشر کس کا ہے، دباؤ میں نہ آئیں ، قوم آپ کے ساتھ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *