سوزوکی ویگن آر نے خریداروں کیلئے بڑ ی آفر لگا دی

سوزوکی ویگن آر  نے خریداروں کیلئے بڑ ی آفر لگا دی

پاکستان میں جاری بدترین معاشی بدحالی کی بدولت گزشتہ چند سالوں سے مقامی کار انڈسٹری تباہی کا شکار ہے۔ نتیجے کے طور پر، کار کمپنی سیلز میں کمی کو مستحکم کرنے کے لیے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔ کار کمپنیز ایک کے بعد ایک نئی دلکش آفرز سامنے لا رہے ہیں تاکہ صارفین ان کی طرف متوجہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نےاپنی گاڑی ویگن آر پر 150,000 روپے تک کی ایکسچینج آفر کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے پوسٹ میں کہا گیا کہ ’اپنی پرانی کار کو نئی ویگن آر کے ساتھ تبدیل کرکے لامتناہی خوشی میں اپ گریڈ کریں اور 150,000 روپے کے ایکسچینج بونس سے لطف اندوز ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو 5 سالہ قسطوں پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپنی پرانی گاڑی کو اپنے کسی بھی قریبی سوزوکی مجاز ڈیلر شپ پر لائیں اور برانڈ نئی ویگن آر میں اپ گریڈ کریں اور ساتھ ہی ساتھ 150،000 روپے کا ایکسچینج بونس حاصل کریں۔ اس آفر کا اطلاق ویگن آر کے تمام ورژن پر ہوگا۔ یہ پیش کش صرف 31 اگست 2024 تک قابل قبول ہے۔

یہ آفر ان لوگوں کے لیے جو ایک قابل اعتماد سواری کی تلاش میں ہیں۔ پاک سوزوکی نے یہ آفر اپنی مشہور کار ویگن آر کیلئے پیش کی ہے جو کہ اپنے کشادہ انٹیرئیر اور ورسٹائل ڈیزائن کے علاوہ مسافروں اور کارگو دونوں کے لیے کافی جگہ فراہم کرتی ہے اور ہر سفر کو آرام دہ بناتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *