صارفین کو بجلی بلوں میں کیسے ریلیف دیا جائے، تجاویز سامنے آگئیں

صارفین کو بجلی بلوں میں کیسے ریلیف دیا جائے، تجاویز سامنے آگئیں

بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز وزیراعظم کو پیش کر دی گئیں تاہم وزیراعظم نے کیپیسٹی چارجز سے جان چھڑانے کے لیے تجاویز بھی طلب کرلیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کے بل کم کرنے کے لیے مزید متحرک ہوگئے اور دوسو یونٹ تک ریلیف کے بعد بیوروکریسی سے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم نے کیپیسٹی چارجز سے جان چھڑانے کے لیے تجاویز بھی طلب کرلیں، ذرائع کا کہنا ہے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے مختلف تجاویز وزیراعظم کو پیش کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ کیپسٹی پیمنٹ ادائیگیوں کیلئے چار ٹریلین روپے تک کی رقم یکمشت ادا کردی جائے، اس طرح فی یونٹ پانچ روپے سے زائد کمی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیزکو ادائیگیوں آئندہ تین سے پانچ برس کیلئے اکٹھی کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، اکٹھی رقم فراہم کرنے کرنے آئی پی پیز ادائیگیوں کا بوجھ اور گردشی قرضہ کم ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کیجانب سے مجموعی رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی کرنے کی تجویز دی ہے تاہم وزارت خزانہ نے بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو تجاویز پر آگاہ کیا گیا لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *