30 اور 31 جولائی کو شدید بارشوں سے ، شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختو نخوا، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔
آئیندہ دو دنوں میں ملک کے طول و عرض میں شدید موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، پشاور ، کراچی سمیت زیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ منگل کے روز خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباد ، پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ اور بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر، خطہ پوٹھوہار اورجنوبی بلو چستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کاجماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرنے کا اعلان
بدھ کے روز بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباد ، پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ اور جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار اورجنوبی بلو چستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا ، پنجاب، خطہ پو ٹھو ہار، اسلام آباد، سندھ، شمالی/جنوب مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سابق نگران دور حکومت میں درجن سے زائد بھرتیاں اور اربوں روپے کی خریداری کرنے کا انکشاف
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: چراٹ 88، مالم جبہ 54، دیر(بالائی 50، زیریں 12)، بالاکوٹ 42، سیدو شریف ، تخت بائی 33، باچا خان(ایئر پورٹ)،کاکول16،پشاور 14، میرکھانی13، دروش، کالام 06، پٹن 05، چترال 01، پنجاب: راولپنڈی(چکلالہ 81، شمس آباد 68، کچہری56)،ٹوبہ ٹیک سنگھ 64، اسلام آباد (سیدپور59، گولڑہ55، زیرو پوائنٹ45،بوکڑہ 38، ایئر پورٹ 14)،اوکاڑہ 46، سرگودھا44،اٹک 32، منڈی بہاؤالدین 30،جھنگ26 ،مری23،نور پور تھل 16، بہاولپور(سٹی 14، ایئر پورٹ 07)، منگلہ 12، چکوال 11، فیصل آباد 08، حافظ آباد 04، جوہر آباد، خانیوال، نارووال 01، سندھ:چھور58،تھر پارکر(چھاچرو 36، نگر پارکر 12، ڈھلی 05، اسلام کوٹ، کلوہی 04، مٹھی 01)،کراچی(سرجانی ٹاؤن 36، کیماڑی 21، مسرور بیس 10، گلشن معمار، اورنگی ٹاؤن 07، قائد آباد، گلشن حدید، کورنگی ٹاؤن 02)،لاڑکانہ 15، موہنجو دہڑو 07، حیدر آباد(ایئر پورٹ 04، سٹی 03)، ٹنڈو جام، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن، سکرنڈ 03، بدین، میر پور خاص 02، ٹھٹہ، دادو 01، بلوچستان:سبی 31، قلات 21، بارکھان 19، خضدار 05، ژوب 02، لسبیلہ 01،کشمیر : مظفر آباد ( سٹی21،ایئرپورٹ17)، کو ٹلی15،گڑھی دوپٹہ07 اور راوالاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، دالبندین،نوکنڈی 46 اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔