شاہد آفریدی نے شاہینوں کی ناقص کارکردگی کاذمہ داربورڈ کو قرار دیدیا

شاہد آفریدی نے شاہینوں کی ناقص کارکردگی کاذمہ داربورڈ کو قرار دیدیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شاہینوں کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد آفریدی کا ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہر سال کی تبدیلیاں ٹیم پر اثر انداز ہو رہی ہیں ۔

پی سی بی کو ایک سسٹم بنانا چاہیے جس کو کم ازکم 3سال کا وقت دیا جائے ۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہر سال پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئے چیئرمین کی تعیناتی اور پھر نیا نظام متعارت کروانا کہیں بھی چیزیں ایسے نہیں چلتیں جس طرح ہم چلا رہے ہیں ۔

شاہد آفریدی نے تمام سینئر بورڈ ممبران اور سینئر کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک میز پر بیٹھ کر ایک پلان بنائیں ۔ ہر سال نیا نظام بنا کر کیسے قومی کرکٹ ٹیم سے توقع کرسکتے ہیں؟۔

واضح رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے اپنے ابتدائی 2 میچز میں شکست کے بعد گروپ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی تھی جبکہ ایونٹ میں امریکا کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست بھی شامل تھی۔

ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستا ن پہلے راؤنڈ سے آگے بڑھنے میں ناکام رہا، کئی شائقین اور سابق کرکٹ اسٹارز نے کپتان بابراعظم کو ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔

ورلڈکپ میں گروپ اسٹیج سے باہر ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی تبدیلیاں کرتے ہوئے سلیکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدوں سے فارغ کردیا تھاجب کہ بابر اعظم کے بطور کپتان مستقبل پر غور ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ رمیز راجہ نے 2022ء میں چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں، سال کے آخر میں نجم سیٹھی نے ان کی جگہ پر تعینات ہو گئے  2023ء کے درمیان میں ذکاء اشرف نے نجم سیٹھی سے عہدہ سنبھالا اور فروری 2024ء میں محسن نقوی نے بورڈ کے چیئرمین بن گئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *