پاکستان میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی واقعات، عمران خان نےکسی بات کا اعتراف نہیں کیا،سلمان اکرم، اسد قیصر
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے، میتھیو ملر کے مطابق قانون کی حکمرانی، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔