چیف سیکرٹریز کوچینی کی ریٹیل پرائس مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

چیف سیکرٹریز کوچینی کی ریٹیل پرائس مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویرحسین نےچیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ چینی کی ریٹیل پرائس کو مستحکم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر کی صدارت میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں چینی کے سٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا تفصیلی طور پرجائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر سستا ہوگیا

اجلاس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق چینی کی ایکس ملز قیمت حالیہ مہینوں میں مستحکم رہی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے صوبوں کو چینی کی خوردہ قیمتوں کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ، آئندہ 5 برس کا ہدف مقرر

اعلامیہ کے مطابق رانا تنویر کا کہنا تھا کہ چینی کےنرخوں کو برقرار رکھنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری میں شامل ہے ۔ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *