آئی فون ایس ای فور میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

آئی فون ایس ای فور میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

سستے ترین آئی فون ایس ای سیریز کے نئے ماڈل کے فیچرز لیک ہوگئے ۔

ایپل کی جانب سے نئے سستے ترین آئی فون ایس ای 4 کی تیاری پر کافی عرصے سے کام جاری ہے۔ اس کے حوالے سے افواہیں بھی کافی دیر سے سامنے آرہی ہیں، مگر ایک نئی لیک میں بتایا گیا ہے کہ یہ گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں کافی زیادہ طاقتور ہوگا۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ آئی فون ایس ای سیریز کا پہلا فون ہوگا جس میں او ایل ای ڈی اسکرین ہوگی اور اس کے حجم میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں 6.06 انچ اسکرین دی جائے گی جو ایس ای 3 کی 4.7 انچ اسکرین کے مقابلے میں کافی بڑی ہوگی۔

مزید یہ کہ اس فون میں اے 18 بائیونک پراسیسر بھی موجود ہوگا۔مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کو مارچ سے مئی 2025 کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل آئی فون ایس ای 3 کو مارچ 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا جو ابھی ایپل کا سب سے سستا ترین اسمارٹ فون ہے۔ آئی فون ایس ای 3 کی قیمت 429 ڈالرز ہے، مگر ایس ای 4 کی قیمت زیادہ رکھی جانے کا امکان ہے۔

ایسی لیکس بھی سامنے آئی ہیں جن کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ فیس آئی ڈی دی جائے گی۔ اسی طرح یو ایس بی سی پورٹ اور فرنٹ کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو بھی آئی فون ایس ای 4 میں شامل کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *