خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کی منظوری دیدی گئی

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کی منظوری دیدی گئی

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اضافے کی منظوری دی ہے۔ حکومت نے یہ منظوری یکم جولائی 2024 سے ایڈہاک ریلیف الانس کے ذریعے دی۔ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے لیے بنیادی جاری تنخواہ پر 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختوانخوا میں سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا معاملہ، من پسند 8 گاڑیاں نیلامی سے باہر کر دی گئیں

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں صرف10 فیصد اضافہ کیاتھا، تاہم مرکز اور دیگر صوبوں کی طرز پر اب 25 فی صد تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے لیے صوبائی اسمبلی سے فنانس بل 2024 میں ترمیم کی منظوری لی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *