ون ڈے ڈیبیو پرشاندارعالمی ریکارڈ سکاٹش گیند باز کے نام

ون ڈے ڈیبیو پرشاندارعالمی ریکارڈ سکاٹش گیند باز کے نام

سکاٹش گیند باز چارلی کیزل نے ون ڈے ڈیبیو پر شاندارپرفارمنس دیکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر اسکاٹ لینڈ کے گیند باز چارلی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ چارلی کیزل نے اومان کے خلاف میچ میں 21 رنز دے کر7کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

یہ کارنامہ سر انجام دے کر سکاٹش گیند باز نے جنوبی افریقا کے کاگیسو رباڈا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔ رباڈا نے 2016 میں بنگلا د یشی ٹیم کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کومیدان بدر کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کے عاصم خان کے نام

علاوہ ازیں چارلی کیزل نے کیریئر کی ابتدائی 2 بالوں پر 2وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ بھی سرانجام دیا، اس کے بعد چا رلی ون ڈے کیریئر کی پہلی 2 گیندوں پر 2 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے گیند باز بن گئے ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے اوور میں بغیر کوئی رنز دیئے3 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *