محکمہ موسمیات نے 23 جولائی سے 27 جولائی تک طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق 23 اور24 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔
مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کا آغاز، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔
شدید بارشوں، آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/ دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مسافر اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے باری میں آگاہی حاصل کریں۔