اسلام آباد پولیس نے رئوف حسن کی گرفتاری پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا سیل سے پاکستان مخالف پراپگنڈا کیا جارہا تھا اور یہ میڈیا سیل رئوف حسن کی سربراہی میں چلایا جارہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپے اور برآمدگی کے حوالے سےموقف سامنے آگیا ہے۔ پولیس حکا م کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا گیا، چھاپہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شواہد کی بنیا د پر مارا۔
مزید پڑھیں: 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو ڈھیل دی جائے گی تو ملک میں انتشار پیدا گا، پاک فوج
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھااور پوری دنیا میں پاکستان مخالف پراپگنڈا یہاں سے کروایا جاتا تھا۔ ڈیجیٹل میڈیا سیل سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کیخلاف پراپگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مخالف پراپگنڈے میں براہ راست ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل سے تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ رئوف حسن کی نگرانی میں ڈیجیٹل میڈیا سیل سے تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے، رئوف حسن کی نگرانی میں ڈیجیٹل میڈیا سیل چلایا جارہا تھا اور اسی بنیا پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رؤف حسن کی طبیعت خرابی کے باعث پولیس لائن گیا، پولیس نے کہا کہ آپ کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ پولیس نے مجھے گھر چھوڑا ہے۔