چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، گرفتاری کی تردید کر دی۔
بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رؤف حسن کی طبیعت خرابی کے باعث پولیس لائن گیا، پولیس نے کہا کہ آپ کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ پولیس نے مجھے گھر چھوڑا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر علی اور روف حسن گرفتار
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا جہاں سے پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کروایا جاتا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائم میڈیا سیل سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا، اس میں براہ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں اُنکے تمام ایکویٰپمنٹ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا ہے اور تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خواتین کارکنان گرفتار، مزید گرفتاریاں متوقع
پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی دفتر ڈیجیٹل دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا تھا، ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق آج کی ریڈ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کی گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبر درست نہیں۔