مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کا آغاز، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کا آغاز،  پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے 22 جولائی سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون کی ہوائیں 21 جولائی سے ملک میں داخل ہوں گی اور بارش برسائیں گی۔ 21 جولائی کو کراچی سمیت سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل 22 جولائی سے شروع ہوگا۔ 21 جولائی سے 27 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: یونائیٹڈ موٹرسائیکلز کی قیمتیں کم ترین سطح پر برقرار

ترجمان نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 جولائی سے 24 جولائی کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق موسمی صورتحال سے متعلق متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے، بڑے شہروں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سی اوز، واسا، محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *