آندھی، طوفان اور بارشیں، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیشئیر پھٹنے اورسیلاب کا الرٹ جاری

آندھی، طوفان اور بارشیں، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیشئیر پھٹنے اورسیلاب کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیشئیرز پگھلنے اور سیلابی صورتحال کے خطرے کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل آپریشن سینٹرل کی جانب سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ممکنہ آندھی ، طوفان اور بارشوں کے پیش نظر گلاف الرٹ جاری کیا گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے گلیشئیرز پگھلنے کا عمل تیز ہونے اور ممکنہ بارش کے سلسلے کی وجہ سے 17جولائی سے 23جولائی کے دوران مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ، جھیلوں میں سیلاب کے علاوہ لینڈ سلائڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: کن شہروں میں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کردی

این ڈی ایم اے نے پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹاتھارٹی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کیساتھ رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی رکاوٹ ، سڑک کی بندش اور نقصان کی نقصان کی صورت میں ضروری سامان کے انتظامات پہلے سے تعیناتی کیساتھ ساتھ غیر محفوظ مقامات پر ایمرجنسی اہلکارو ں کی دستیابی ہو بھی یقینی بنائیں۔

اس کے علاوہ این ڈی ایم اے نے مقامی کمیونٹی، سیاحوں اور خطرے سے دوچار علاقوں میں مسافروں کو الرٹ رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریزکرنے کے لیے پہلے سے خبردار کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ محکمے خطرے دو چار علاقوں میں لوگوں کے بر وقت انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے فرضی مشقیں بھی تشکیل دیں تا کہ بوقت ضرورت عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *