بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں سمارٹ میٹرنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدار زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی پیدا کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہے اسی لیے توانائی کے شعبے میں شمسی توانائی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔بلوچستان کے بعد پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے صوبوں کی حکومتوں کیساتھ ملکر کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کریں گے۔
مزید پڑھیں: بجلی کے گھریلوصارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری دیدی گئی
وزیراعظم نے صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بجلی چوری کے حوالے سے وزارت توانائی کے تعاون پر وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کی تعریف کی اور ملک بھر میں بجلی کی بلوں کے حوالے سے سمارٹ میٹرنگ کا نظام متعارف کروانے اور اس حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرنگ کے حوالے سے ماڈل بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔