سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر ردِ عمل میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے اور انہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی میں فارورڈبلاک بنے گے جس کی وجہ سےجھگڑے اور فسادات شروع ہو ں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ آئینی نہیں،سیاسی ہے ، خواجہ آصف
پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی ۔ چیئرمین خود چیئرمین کی پوزیشن میں نہیں، عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے تحریک انصاف کی مشکلات مزید بڑھیں گی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہی رہیں گے۔ا ن کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں آئین کو دوبارہ تحریر کیا گیا ہے، آئین اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں ۔