قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اتنا کھلا موقع کسی کپتان کو نہیں ملا جتنابابراعظم کو ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سےگفتگو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اتنا کھلا چانس کسی کپتان کو نہیں ملالیکن وہ موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے ، ورلڈ کپ میں ان کی ناقص پرفارمنس کی وجہ سے قوم ان سے کافی مایوس ہوئی ۔ شاہد آفریدی کا صحافی کےایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میںبھی کپتان رہا۔
یونس خان اور مصباح الحق بھی کپتان رہے مگر کافی عرصہ ہوگیا بابر اعظم کو کافی چانس مل گئے ہیں، لہٰذا اب ایک ہی دفعہ سرجری کریں اور جس کو بھی لے کر آرہے ہیں اسے پورا ٹائم دیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے دو تین ورلڈکپ سمیت دو تین ایشاکپ کھیلے جہاں اسے کافی زبردست موقع ملا۔
شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو فارغ کرنے کےحوالے سے کہا کہ سچی بات یہ ہے یہ والی سرجری میری سمجھ سے بالا تر ہے ۔ دوسری جانب چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےوہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کرنے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل د ے دی ہے جس کے ممکنہ نام سامنے آ گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کو پہلی ناکامی کا سامنا
ذرائع کے مطابق اسد شفیق، محمد یوسف، گیری کرسٹن ، جیسن گلیسپی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہونگے۔ کمیٹی میں وائٹ بال اور ریڈ بال کے کپتان بھی شامل ہو ں گے ۔ نئی سلیکشن کمیٹی اگست میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔