بجٹ کے بعد موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ

بجٹ کے بعد موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ

بجٹ کے بعد ٹیکسز کی بھرمار ہوتے ہی موبائل فونز بھی مہنگے ہوگئے۔

18فیصد جی ایس ٹی کے بعد موبائل فونز کی قیمتوں میں 36 ہزار روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وفاقی بجٹ میں موبائل فونز پر 18 فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق ہوگیا۔ صارفین ٹیکسز کے مزید بوجھ تلے دب گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ شروع، صارفین کیلئے قیمتیں کم رکھنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق 25 ہزار روپے والا موبائل فون 4 ہزار روپے مہنگا ہونے کے بعد اب 29 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون 9 ہزار روپے تک مہنگا ہوگا۔

1لاکھ روپے والا موبائل فون 18 ہزار رروپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے والا موبائل فون 19 ہزار روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔ 2 لاکھ روپے مالیت والے موبائل فون کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
ریٹیلرز نے صارفین سے 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی شروع کر دی ہے۔ جبکہ شہریوں کی جانب سے حکومتی اقدامات اور نئے ٹیکسز پر سخت ردِعمل سامنے آرہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *