فلور ملز ایسوسی ایشن کا آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

فلور ملز ایسوسی ایشن کا آج سے  ملک گیر ہڑتال کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے  آج سے شروع ہونے والی ہڑتال میں ملک بھر کی فلور ملز فوری طور پر گندم پیسنے اور جمعرات سے آٹے کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ ایسوسی ایشن ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار کرتی ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ٹیکس وصولی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حالیہ اجلاس میں 600 فلور ملز مالکان نے ہڑتال کے فیصلے کی متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔ ہڑتال کے نتیجے میں 11 جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی بند ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان نے نئی گاڑی لانچ کر دی، قیمت اور فیچرز بھی سامنے آگئے

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے خبردار کیا کہ مجوزہ ٹیکس کے نفاذ سے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری سے ڈائریکٹریٹ آف فوڈ پنجاب نے صوبہ بھر کے 38اضلاع کیلئے 20کلو آٹے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت فروخت مقرر کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے 20کلو آٹے کے پرچون نرخ 1840روپے راولپنڈی میں ہونگے۔ اٹک میں 1820‘ جہلم میں 1820‘ چکوال میں 1780‘ گجرات میں 1680‘ منڈی بہائو الدین میں 1680‘ وزیرآباد میں 1680‘ حافظ آباد میں 1680‘ گوجرانوالہ میں 1680‘ سیالکوٹ میں 1680‘ نارووال میں 1680‘ لاہور ون میں 1840‘ لاہور ٹو میں 1840‘ شیخو پورہ میں 1780‘ ننکانہ میں 1680‘ قصور میں 1780‘ فیصل آباد میں 1640‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1640‘ جھنگ میں 1600‘ چنیوٹ میں 1680‘ سرگودھا میں 1640‘ خوشاب میں 1600‘ میانوالی میں 1600‘ بھکر میں 1600‘ ملتان میں 1640‘ لودھراں میں 1640‘ وہاڑی میں 1600 میں فروخت ہو رہا ہے ۔

خانیوال میں 1600‘ ساہیوال میں 1640‘ اوکاڑہ میں 1660‘ پاک پتن میں 1640‘ ڈی جی خان میں 1600‘ راجن پور میں 1560‘ مظفر گڑھ میں 1580‘ لیہ میں 1600‘ بہاولپور میں 1640‘ بہاولنگر میں 1620 اور رحیم یار خان میں 1620روپے فی 20کلو آٹا تھیلا پرچون میں فروخت ہوا کریگا۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر اشیائے ضروریہ کے ایکٹ 2024ء پنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ کی سیکشن 5(ٹو) کے تحت فوری ایکشن ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *