نئے بلنگ سسٹم کے اجراء کے نتیجے میں 3 لاکھ 26 ہزار 350 بجلی صارفین کو محفوظ کیٹیگری سے نکال دیا گیا ہے جن میں سے کئی کو اوور بلنگ سے متعلق دستاویزات سامنے آگئی ہیں۔
وزارت توانائی کی جانب سے نافذ کیے جانے والے نئے نظام نے صارفین کے لیے حد سے زیادہ بل پیدا کیے ہیں، جن میں سے کچھ سے ان کے معمول کے بلنگ سائیکل سے زیادہ اضافی یونٹس وصول کیے جاتے ہیں۔ نئے بلنگ سسٹم کی لانچ سے دس ڈسکوز کے3 لاکھ 26 ہزار 350 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے جنہیں دگنے بل ادا کرنے پڑے
یہ بھی پڑھیں: پارٹی چھوڑنے کے بعد عمران خان کو معذرت کا میسج کیا تو انہوں کیا جواب دیا؟ شیریں مزاری کا انکشاف
۔دستاویزات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 66 ہزار چار سو سینتالیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔لیسکو کے 49 ہزار،سات سو تریپن صارف پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر ہوگئے،گیپکو کے 63 ہزار دو سو پینسٹھ، میپکو کے 62 ہزار سات سو پینسٹھ صارف متاثر ہوئے،فیسکو کے 27 ہزار،چھ سو چون،حیسکو کے 26 ہزار آٹھ سو صارف متاثر ہوئے، ٹیسکو کے 11 ہزار چھ سو اکتیس، سیپکو کے 11ہزار ایک سو انتیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر ہوگئے۔
کیسکو کے 6 ہزار ہارہ،آئیسکو کے 8 سو ستائیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے ہیں۔