پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسے سے متعلق بڑا اعلان

پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسے سے متعلق بڑا اعلان

قومی اسمبلی میں اپوزیش لیڈر عمر ایوب نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہر صورت میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مانسہرہ جلسے سے واپس آ یا تو پتہ چلا کہ این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ جلسہ کسی بھی صورت میں منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ہر حالت میں کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ این او سی عدالتی حکم کے بعد دیا گیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ پی ڈی ایم حکومت خوف کی وجہ سےیہ سب کچھ کر رہی ہے۔ ہم فیلڈ کے لوگ ہیں جلسہ کرنا ہمیں آتا ہے ۔ ہم جلسے کےلیے بھر پور تیاریاں کر رہےہیں، کارکن جمع ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *