برطانوی انتخابات میں برٹش پاکستانیوں کا جھکاؤ کس طرف ہے؟

برطانوی انتخابات میں برٹش پاکستانیوں کا جھکاؤ کس طرف ہے؟

 برطانیہ کے انتخابات میں چند گھنٹے باقی ہیں ، حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی نژاد افراد کی اکثریت لیبرپارٹی سے دور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق YouGov سروے کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی ووٹرز ایک بڑی تعداد لیبر پارٹی کے بجائے گرین پارٹی کو ووٹ دینے پر تلی ہوئی ہے تاہم دیگر اقلیتوں میں بھی 53 فیصد لیبرز کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور بنگلا دیشی خاندانوں کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے اور غزہ کے تنازع پر کیئر سٹارمر کے

مؤقف کی وجہ سے گرینز کی حمایت میں زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ ان دونوں کمیونٹیز کے 41 فیصد ووٹرز نے غزہ کے تنازع کو اپنے ووٹ کا فیصلہ کرنے کا ایک اہم عنصر قرار دیا۔پول کے مطابق صرف 28 فیصد پاکستانی اور بنگلا دیشی ووٹرز نے سٹارمر کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 72 فیصد کا یہ خیال ہے کہ لیبرپارٹی کے رکن نے غزہ کے مسئلے کو درست طریقے سے ہینڈل نہیں کیا۔

فلسطین کے مسئلے کیساتھ ساتھ مہنگائی، نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس )اور معیشت کی موجودہ حالت بھی برطا نیہ کے جنرل انتخابات میں اہم عوامل ہیں۔ برطانیہ میں بسنے والے نسلی اقلیتی گروہ مہنگائی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آذربائیجان کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے

رپورٹس کا بتا نا ہے کہ مہنگائی نے گروپ کے دو تہائی (66 فیصد ) کو اپنے معمول کے اخراجات میں بڑی کمی کرنے پر مجبور کیا جب کہ 62 فیصد کو لگتا ہے کہ انہیں مستقبل قریب میں اپنے اخراجات کم کرنا پڑ یں گے ۔ مزید برآں، اکثریتی لوگوں تقریباً 59 فیصد کو پچھلے 3 مہینوں کے دوران توانائی اور 53 فیصد کو کھانے پینے کی اشیاء کے بلوں کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *