جسٹس شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دیدی گئی

جسٹس شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دیدی گئی

جسٹس شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دیدی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جسٹس شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ جسٹس شفیع صدیقی کا سینارٹی لسٹ میں پہلا نمبر تھا۔ جسٹس شفیع صدیقی پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکالا گیا، جسٹس اطہر من اللہ

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جج کو چیف جسٹس بنا دیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دیدی گئی۔ جبکہ تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کا تقرر تین ججز کے درمیان ووٹنگ کے ذریعے ہوا۔ جسٹس عالیہ نیلم سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *