سکیورٹی فورسزنے خیبرپختونخوا میں 2مختلف آپریشنز کےدوران 9دہشت گرد ہلاک کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزنے تیرہ کےعلاقے میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد نجیب عرف عبدالرحمان اوراشفاق عرف معاویہ سمیت 7 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں عوام کا کے الیکٹرک پر دھاوا، پولیس اور رینجرز پہنچ گئی
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار ،دھماکہ خیزمواد اور گولیاں برآمد کی گئیں ۔ سکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن لکی مروت کے علاقے میں کیا جس میں 2دہشت گردمارے گئے۔