حلقہ پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ پولنگ، مسلم لیگ (ن) کو ایک اور نشست مل گئی

حلقہ پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ پولنگ، مسلم لیگ (ن) کو ایک اور نشست مل گئی

بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 9کوہلو میں 7پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ ہوئی، پولنگ کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آگیا۔

آر او کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نواب چنگیز خان مری نے مجموعی طور پر7147 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے میر نصیب اللہ مری 6197ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ ہارنے والے امیدوار میر نصیب اللہ مری نے نتایج کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولنگ اسٹیشنز میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو بیٹھنے نہیں دیا گیا۔ پیپلزپارٹی امیدوار نے مزید الزام عائد کیا کہ آر او، ڈی آر اوسمیت تمام انتخابی عملہ فریق بنا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: مجھے پارٹی سے زبر دستی نکالا گیا ، سابق ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

واضح رہے اس سے قبل ان چار پولنگ سٹیشنز پر تین بار سکیورٹی کے مخدوش حالات کے باعث الیکشن نہ ہوسکے تھے، الیکشن کے دوران سکیورٹی پر ایف سی کے 700 پولیس کے 350، اے ٹی ایف کے 80 بلوچستان کانسٹیبلری کے 80 اور لیویز کے 250 اہلکار و آفسیر نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *