پی ٹی آئی کا عدت کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا عدت کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عدت میں نکاح کیس کی سزا معطلی کیخلاف فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے جارہے ہیں۔ ہم اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اسیران رہا ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ ہماری تحریک تیزی سے آگے بڑھے گی اور ہر جگہ مظاہرے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: عدت نکاح کیس، عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد، سزا برقرار

خیال رہے کہ عدت میں نکاح کیس میں سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔ اس کیس میں دونوں کو 7،7سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *