محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی سندھ اور جنوب مشرقی/ جنوبی بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بھی کشمیر، بالائی پنجاب، پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی سندھ اور جنوب مشرقی/جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ہونڈا سی جی 125 گولڈ قسطوں پر لینے والوں کیلئے زبردست آفر
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی پڑی۔ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد بھکر اور نورپور تھل میں 47، دادو اور کوٹ ادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جوہر آباد اور خیرپور میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔