آصفہ بھٹو کا تنخواہ اور مراعات سے متعلق اہم فیصلہ

آصفہ بھٹو کا تنخواہ اور  مراعات سے متعلق اہم فیصلہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ اور الاونسز نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  آصفہ بھٹوزرداری نے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی کو باقاعدہ خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بطور رکن کوئی تنخواہ یا الاونسز نہیں لوں گی اگر کوئی تنخواہ یا الاونسز جاری کئے گئے تو منسوخ کر دیں۔قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بجٹ کی ترجیحات میں کسان، عام آدمی کو ریلیف فراہم ہونا چاہیے تھا کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا سیمی فائنل، ساؤتھ افریقہ نے افغانستان کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

آصفہ بھٹو نے کہا کہ اس وقت ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے کبھی سیلاب کاسامنا ہےاور کبھی طوفان کاسامنا ہے ہمیں کسانوں کا سوچنا ہوگا، غریبوں کے لئے کچھ کرنا ہوگا، ہمیں کسانوں کو مضبوط اور سہارا دینا ہو گا ہمیں جلد سے جلد غریب عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا اس عہدے سے انصاف کر رہے ہیں جس کیلئے ہمیں منتخب کیا گیا؟ ہمیں نئی سیاسی حکمت عملی کا آغاز کرنا ہو گا جب صدر پاکستان اتحاد کی بات کرتے ہیں وہ وقت کی ضرورت ہے کسی بھی مسئلے کا حل الزام تراشی نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *