وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کےلیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کےلیے اہم قدم اٹھالیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتوں کےلیے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز دی تھی۔
ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ صنعتوں کویہ پیکج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا جس سے صنعتی اورزرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہو گا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق پیکیج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی، روزگار میں اضافہ ہوگا، صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔