سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق اور پنجاب حکومت سے زیادہ اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے بجٹ تجاویز 2024-25کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدار ت ہونیوالے کابینہ کے پری بجٹ اجلاس میں نئے مالی سال 2024-25کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری

اجلاس میں سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22سے 30فیصد اضافہ تجویز کیا گیا۔حکومت سندھ کے وفاق اور پنجاب حکومت کے برعکس گریڈ 1 سے گریڈ6تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد جبکہ گریڈ 7 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں پنشنرز کیلئے 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے، مزدور کی کم از کم اجرت 37 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *