شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور ہوگئی

شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور ہوگئی

مظفر آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس مظفرآباد ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پرسماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالتی نظام کی خرابی کی وجہ سے احمد فرہاد کو سزا بھگتنی پڑی۔آج کل کے جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کو دیکھتے ہیں کہ آج میڈیا پر میری خبر چلی ہے کہ نہیں، پھر تاثر دیا جاتا ہے کہ آزاد کشمیر کا عدالتی نظام مضحکہ خیز ہے۔

چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر ایک چھوٹی سی ریاست ہے اور ہمارا اپنا عدالتی نظام ہے۔انہوں نے احمد فرہاد کی فیملی کو تنبیہہ کی کہ؛ ” آپ اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ وہ بے شک اپنی شاعری کے ذریعے جذبات کا اظہار کرے”۔احمد فرہادصرف شاعری کرے ،صحافت نہ کرے۔
بعدازاںچیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے 2 لاکھ مچلکے کے عوض احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت برخاست کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *