خیبر پختونخوا کے علاقے بڈھ بیر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2مبینہ دہشت گرد مار دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر پشاور کے علاقے آپر یشن کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے ساتھیوں نےہمارے اہلکاروں پر فائر کھولے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم کی ہلا کت ہوئی اور جوابی کارروائی میں زیر حراست ملزم کا ساتھی دہشت گرد بھی مارا گیا۔
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔ سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے پستول، موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہو ئی ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق واقعے میں 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد سی ٹی ڈی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔