پنجاب حکومت نے 5 مرلے تک گھر بنانے کیلئے شہریوں کو فنڈز دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 9 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے 5446 ارب روپے کے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے 3 ماہ میں ریکارڈ مہنگائی کم ہونے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف او رکابینہ نے دن رات محنت کرنے پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کی خدمات کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی بڑا اضافہ
اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5مرلے تک لوگوں کو گھر بنانے کے لئے فنڈنگ دیںگے۔ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں اور نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کااضافہ کیا جائے گا۔صوبائی کابینہ نے842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات اور 630ارب روپے کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی ہے۔سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکیج کی بھی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے 842ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ سابقہ ریونیو ہدف 625ارب روپے جبکہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 960 ارب روپے ریونیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا۔ کابینہ نے کم ازکم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے، تنخواہوں میں 20سے25فیصد او رپنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔