’’اگست سے پہلےحکومت کی چھٹی‘‘ شیخ رشید بڑی پیش گوئی

’’اگست سے پہلےحکومت کی چھٹی‘‘ شیخ رشید بڑی پیش گوئی

آزادی مارچ کیس میں بری ہونے کے بعد شیخ رشید نے عدلیہ کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کے بجٹ اور پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے جسٹس ملک محمد عمران اور آئی ایل ایف اور سردار رازق کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حکومت کے بجٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے “آئی ایم ایف بجٹ” قرار دیا جو غریبوں پر مزید بوجھ ڈالے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر 20 روپے فی لیٹر لیوی عائد کی گئی ہے جو سرا سر ظلم ہے ، حکومت کی ان پالیسیوں سے مہنگائی اور عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کیس، عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید مقدمے سے بری

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر شیخ رشید نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے رکن نہیں ہیں لیکن عمران خان کے ساتھ ان کی ذاتی دوستی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں عمران خان کی حمایت کی وجہ سے تین بار جیل جانا بھی برداشت کرنا پڑا۔

شیخ رشید نے عاصم منیر سے درخواست کی کہ وہ خواتین کو مواقع فراہم کریں کیونکہ موجودہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ اگست تک حکومت گر جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *