بکرا عید کی آمد،جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، خریدار پریشان

بکرا عید کی آمد،جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، خریدار پریشان

مویشی منڈ یوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، خریدار پریشانی کا شکار ، مہنگائی کی وجہ سےقربانی کا فریضہ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوںمیں بیوپاریوں نے اپنی آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جانوروں کی قیمتیں 2سو فیصد تک بڑھ گئیں۔ جانوروں کے ریٹ زیادہ بڑھنے سے عوام کو خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ بیو پاریوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ متعلقہ حکام نے چپ کا روزہ رکھ لیا ہے ۔ مویشی منڈیوں میں عوام کا رش نہ ہونے کے برابر ہے جو بھی خریدار منڈی مویشیوں کی جانب جاتا ہےجانوروں کی قیمتیں پوچھنے کے بعد دوبارہ اُدھر کا رخ ہی نہیں کرتا ۔

مزید پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

خریداروں نے مطالبہ کیا ہے متعلقہ حکام کو چاہیے کہ منڈی مویشیوں میںجانوروں کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹس لیا جائےاور بیوپاریوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ جانوروں کی قیمتوں کے مناسب دام رکھے جائیں ۔ دوسر ی جانب منڈی مویشیوں کے بیوپاریوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قصائیوں نے بھی قربانی کے ریٹ بڑھا دئیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *