چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں تعینات اعلیٰ افسران کو ترقی د یدی۔ افسران کی پروموشن کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی منظوری کے بعد گریڈ 20 کے افسر سید سبط حسن کو گریڈ 21 میں پروموٹ کر کے ڈپٹی رجسٹرار ریسرچ سے ایڈیشنل رجسٹرار ریسرچ لگا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ نے حکومتی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے اسسٹنٹ رجسٹرار پرویز اقبال کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈپٹی رجسٹرار کا عہدہ سونپ دیا گیا ، گریڈ 19 کے اسسٹنٹ رجسٹرار ذوالفقار احمد کو بھی گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ۔