سلمان خان کےقتل کا ایک اور منصوبہ بھارتی پولیس نے ناکام بنا دیا ۔ لارنس بشنوئی گینگ کے4ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کے ملزمان نے بھارتی سپر اسٹارسلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کا پلان بنایا تھا جس میں ان کو کامیاب نہیں ہونے دیا ۔ ملزمان نے بھارت کے مشہور اداکار کے فارم ہاؤس کے ساتھ ساتھ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کےگھر کی بھی ریکی کر رکھی تھی۔ بھارتی پولیس کے مطابق ملزمان نے سلمان خان کےگھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو شوٹروں کی 16 اپریل کو گرفتاری سے ایک ماہ قبل یہ منصوبہ بنایا تھا، جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اپریل میں بھی سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر دو افراد نے گولیاں برسائی تھیں جنہیں دو دن بعد پکڑ لیا گیا تھا۔ دونوں ملزمان کو گجرات کے شہر بھوج سے گرفتار کیا گیا اور دونوں ملزمان کا تعلق ریاست بہار سے تھا۔پولیس کو د ئیے گئے بیان میں ملزمان کا بتایا تھا کہ انہوں نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کہنے پر پیسوں کے عوض سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائر کئے تھے ۔
واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان کی 2022 سے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اداکار کو ذاتی ہتھیار رکھنے کا لائسنس بھی دیا گیا ہے۔ بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی نے گزشتہ سال کہا تھا کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے سلمان خان پر زور دیا کہ وہ اس کے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائے اور معافی مانگے اگر ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا، ورنہ سکیورٹی ہٹتے ہی میں سلمان کو قتل کردوں گا۔ اطلاعات کے مطابق 10 جولائی 2022 کو لارنس بشنوئی نے دھمکی دی تھی کہ وہ اور اس کی برادری کے لوگ نایاب کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے، وہ صرف ایک صورت میں سلمان خان کو معاف کرسکتا ہے کہ سلمان خان سر عام اپنے اس عمل پر معافی میری برادری سے معافی مانگے۔