پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ن لیگ سے 3 وزارتیں مانگ لیں

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ن لیگ سے 3 وزارتیں مانگ لیں

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ن لیگ سے 3 جبکہ آئی پی پی نے 2 وزارتیں مانگ لیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے پنجاب حکومت میں شمولیت کیلئے تین وزارتیں مانگ لیں۔مسلم لیگ (ن)کو آئی پی پی اور پیپلزپارٹی سے پاورشئیرنگ فارمولا طے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں نے مسلم لیگ (ن)سے زیادہ وزارتیں مانگ لی ہیں ۔ن لیگی حکومت پیپلزپارٹی کو 2اور آئی پی پی کو1وزارت دینا چاہتی ہے تاہم پیپلزپارٹی نے 3اور آئی پی پی نے 2وزارتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پنجاب حکومت اپنے موجودہ وزرا کی کارکردگی کے متعلق رپورٹس کی بنیاد پرردوبدل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے، اب تک کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے،پیپلز پارٹی کی جانب سے پاور شئیرنگ فارمولا سے متعلق 2رکنی کمیٹی بات چیت کر رہی ہے، اس کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی شامل ہیں، صوبائی اور وفاقی کابینہ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سبزیوں کی قیمتیں 6  سال کی کم  ترین سطح پرآ گئیں، عظمی بخاری

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے اچھے دن آرہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ثبوت ہے۔ مریم نواز كا كہنا تھا کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے لیے شہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مثبت معاشی اعشاریے پاکستان کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، مہنگائی میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *