چاہت فتح علی کا گانا ’’بدو بدی ‘‘ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی خو ب وائرل ہورہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بے سرے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والےچاہت فتح علی خان اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں ۔ ان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ پہلے میں نیوز چینلز کے پیچھے بھا گتا تھا لیکن اب چینلز میرے پیچھے آرہے ہیں اور میرے پاس وقت نہیں ، انٹرویومیں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میر ا حالیہ سانگ ’’بدوبدی ‘‘ اتنا مقبول ہوا کہ یوٹیوب پر 20 ملین ویوز کراس کر چکا ہوں جو ایک حیرت انگیز بات ہے۔ حال ہی میں بدو بدی کے خالق گلوکار چاہت فتح علی خان نے ایک انٹرویو میں اپنی کامیابی، گلوکاری اور 8سالہ جدوجہد کے بعد ملنے والی شہرت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے بہت قابل اساتذہ سے موسیقی سیکھی ہے۔
مزید پڑھیں:یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ نے کانز فلم فیسٹیول میں 2 اعزاز اپنے نام کر لیے
میں نے اسے صحیح طریقے سے نہیں سیکھا اور صرف دو راگ سیکھنے کے بعد میں نے گلو کاری شروع کر دی۔ اپنی آمدنی کے حوالے سےبات کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میری آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ میری گلوکاری اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ میں خوش مزاج انسان ہوں اور میرے قریبی لوگ مجھ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور میری کامیابی کا واحد یہی راز ہے۔چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ برسوں کی جدوجہد کے بعد مجھے یہ مقام ملا ہے ۔