سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میںپریشر ککر پھٹنے والا ہے جس کا نقصان ان پاکستانیوں کو بھگتنا پڑے گا جنہوں نے ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان سے باہر باہر فرار ہونے کے راستے ڈھونڈ چکے ہیں وہ اس نقصان سے محفوظ رہیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا اسی ملک کے ساتھ ہے ۔ ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریں ۔ سابق صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ جھوٹی حکومت نے جو ظالمانہ، بدطینت، اور غیر قانونی لوٹ مارمچا رکھی ہے اس کی راکھ پر وطن عزیز کی نئے سرے سے تعمیر شروع کریں گے ۔
مزید پڑھیں:حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا،یوسف رضا گیلانی
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایسا سب اللہ کے فضل و کرم اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ہی ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستانیو بس کچھ دن رہ گئے ہیں، انتظار کرو ۔