کرغزستان سے مزید 290 طلبہ وطن واپس پہنچ گئے

کرغزستان سے مزید 290 طلبہ وطن واپس پہنچ گئے

کرغزستان کے دارالخلافہ بشکیک سے290 پاکستانی طلباء کو لے کرخصوصی طیارے کی پہلی فلائٹ پشاور پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پہنچنے پر وزیربرائے اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا میناخان اور ایم این اے فیصل امین گنڈاپور سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ائیرپورٹ پر طلبا ء کا شاندار ویلکم کیا۔ مینا خان نے کہا کہ طلباء کو لینے کے لیے ایک اور طیارہ آج بشکیک جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وطن لوٹنے والے طلبا ء کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پرنہ آ سکے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کیساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، پرویزالٰہی

اس موقع پر صو بائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پہلے آئیں پہلے پائیں کے تحت پورے پاکستان کے طلبہ کو ترجیح دی ہے۔پشاور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک طالب علم نے کہا کہ ہم 4 دن سے گھر میں تھے، بشکیک میں طلبہ بہت پریشا نی کا شکار ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پاکستانی طلبہ کو لانے کے لیے دوسری پرواز آج اڑا ن بھرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *