نواز شریف کا ثاقب نثار کی لیک آڈیو محفوظ ہونے کا دعویٰ

نواز شریف کا ثاقب نثار کی لیک آڈیو محفوظ ہونے کا دعویٰ

نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو اپنے پاس محفوظ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم 2013میں خیبرپختونخوا میں ان کی مدد نہ کرتے تو پی ٹی آئی نہ بنتی۔ فضل الرحمٰن میرے اچھے دوست ہیں میں نے ان سے درخواست کی کہ 2013میں تحریک انصاف سنگل لارجسٹ پارتی ہے انہیں حکومت بنانے دیں۔ فضل الرحمٰن نے اس وقت میں کہا تھا کہ آپکا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوگا۔ ہم نے 2013میں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ۔نہ ہم نے آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کو چھیڑا ۔نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو میرے پاس موجود ہے۔ ثاقب نثار اس آڈیو میں واضح کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو لانا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھنا ہے۔ کیا ثاقب نثار کی آڈیو لیک کا احتساب نہیں ہونا چاہئے؟۔یہ سب چیزیں ٹھیک ہوں گی تو ملک ٹھیک ہوگا۔70/75سال سے احتساب ہوتا تو آج صوتحال مختلف ہوتی ۔ انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ایسے شخص کو لائے جس نے پھر ملک میں تباہی مچا دی۔ہر چیز کی قیمت ہمارے دور میں مناسب سطح پر تھی۔

 

مزید پڑھیں: نواز شریف کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہو گی، رانا ثنا اللہ

 

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بتایا جائےتین لوگ بیٹھ کر 25 کروڑعوام کی نمائندگی کر نےوالے وزیراعظم کو تاحیات نا اہل کر رہے ہیں۔ کسی اور ملک میں ججز، وزیراعظم یا صدر کو نہیں نکال سکتے لیکن پاکستان میں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو تاحیات نا اہل کر دیا گیا۔ مجھے بتائیں اس کا جواب کون دے گا؟ سیاسی کسی اصول کیساتھ ہی کرنی چاہئے ۔ میرا پوچھنے کا حق ہے اور یہ حق ہمیشہ اپنے پاس رکھوں گا۔ نکالنے کے بعد پھر وہاں نہیں رُکے، پارٹی صدارت سے بھی ہٹانے کا کہا ۔ پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ بھی انہیں کا تھا۔ وہ فیصلہ ای سی سی کی جگہ فیصلہ صادر کر رہے ہیں۔ آپکو مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا کیا اختیا ر ہے؟نیب جج کو 6ماہ میں جعلی کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ جسٹس اعجاز الاحسن کو مانیٹرنگ جج بنا دیا گیا ۔ کہا گیا آپ کے اثاثے اور اخراجات آپس میں نہیں ملتے۔ میں نے اور مریم نواز نے ڈیڑھ سو پیشیاں بھگتیں۔ میں یہ بھی نہیں پوچھ سکتا کہ چیف جسٹس بننے والے جج نے کیوں استعفیٰ دیا۔ پوچھا جائے چیف جسٹس بننے والا جج وقت سے پہلے استعفیٰ دے کر کیوں بھاگ گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *