سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے اتوار سے بدھ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں سے دور رہیں اور ایس ایم ایس کے ذریعے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو بھی الرٹ کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ کا علاقہ بھی بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔ بارش سے قبل طائف، میسان، اضم، العرضیات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ الکامل میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ فائنل
جبکہ جازان، الباحہ، عسیر اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بھی ریاض سمیت کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفان کا انتباہ دیا ہے۔
دوسری جانب برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سول میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد بڑھ کر 154 ہو گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق سول ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریو گرانڈے ڈو سول کی 461میونسپلٹیز میں تقریبا2.3 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 20 ہزار افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ ایمرجنسی کے 19 دنوں میں 82ہزار سے زائدافراد اور 12ہزار 100 جانوروں کو بچایا گیا ہے۔